82

دکی میں کوئلہ کی کان میں حادثہ‘2کان کن جاں بحق

دکی۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ اتوار کو بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے مزدوروں کو باہر نکالا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی دکی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ریسکیو آپریشن کے لیے جانے والے دو امدادی کارکن بھی شامل تھے۔