174

اگر بیمار ہونا ہے تو یہ ٹشوپیپر خریدیں

لاس اینجلس: ٹشو پیپرز عموماً صحت و صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن ایک امریکی کمپنی نے آپ کو بیمار کرنے والے ٹشو پیپر بنائے ہیں جن میں چھینک پیدا کرنے اور زکام والے جراثیم شامل ہیں لیکن ایک پیکٹ کی قیمت 80 ڈالر (11 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

لاس اینجلس میں واقع وائیو کمپنی کے مطابق ٹشو پیپر کا نام ’وائیو‘ رکھا گیا ہے، اب تک وہ ٹشو پیپر کے ایک ہزار پیکٹ فروخت کرچکی ہے۔ انہیں سونگھ کر آپ جلد یا بدیر جاڑے (کولڈ) کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

کمپنی کے مطابق بعض لوگ نفسیاتی طور پر بیمار ہونا چاہتے ہیں اور خود کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ ٹشو پیپر بنایا گیا ہے اور جب بھی آپ کا بیمار ہونے کا موڈ ہے اس ٹشو پیپر سے ناک صاف کرتے ہوئے گہرے سانس لیں اور چھینک آنے کا انتظار کریں اگر لگاتار چھینکیں آنے لگیں تو مبارک ہو کہ آپ بیمار ہونے لگے ہیں۔