37

پشاور ریپڈ بس منصوبے کیلئے مزید فنڈجاری

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے پشاو ر مین ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے زیر تعمیر پشاور ریپڈ بس(بی آر ٹی) منصوبے کے لئے مذید 14کروڑ64لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ٗ یہ منصو بہ اپنے آخری مراحل میں ہے جبکہ منصوبے کے لئے حال ہی میں فرانس حکومت سے بھی 19ارب پچاس کروڑ روپے کا قرضہ لیا گیا ہے اس سلسلے میں صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق بی آر ٹی کے زیر تعمیر منصوبے کے لئے مذید 146.429 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔

سرکلر کے مطابق مذکورہ فنڈز بی آر ٹی منصوبے کے لئے منظور ہونے والے49.346ارب روپے کی اوریجنل پی سی ون جس کی منظوری ایکنک کے اجلاس میں دی گئی ہے کے تحت جاری کئے گئے ہیں جو بی آر ٹی منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں فرانس نے بھی بی آر ٹی منصوبے کے لئے19ارب50کروڑ روپے کا قرضہ فراہم کرنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جہاں پچاس ارب روپے سے زائد کا قرضہ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کر رہا ہے۔