91

بی ڈی ایس کے سالانہ نتائج کااعلان

پشاور۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق مذکورہ امتحان میں کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کی طالبات مریم جدون اور علیزہ عباس نے 667 اور 655نمبر حاصل کر کے بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ ڈینٹل سیکشن ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی شیجیہ آصف نے 652نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے شعبہ امتحانات کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے مذکورہ امتحان میں کل 264طلبہ نے شرکت کی جن میں174نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی نتیجہ 66فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور کا نتیجہ 84فیصد رہا۔ ڈینٹل سیکشن ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکا نتیجہ81فیصد۔ ڈینٹل سیکشن وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کانتیجہ41فیصد،ڈینٹل سیکشن باچاخان میڈیکل کالج مردان کا نتیجہ100فیصد جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کا نتیجہ 88فیصد اورڈینٹل سیکشن ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کامجموعی نتیجہ 42فیصد رہا۔

واضح رہے کہ اس امتحان میں کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ جو نہ صرف کے ایم یو بلکہ صوبے کے جنوبی اضلاع کا بھی واحد ڈینٹل کالج ہے کے طلباء وطالبات نے پہلی پانچ میں سے چار پوزیشنیں حاصل کیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاویدنے نمایاں پوزیشن ہولڈرز بالخصوص کڈ زکوہاٹ کے طلباء وطالبات کی شاندار کامیابی پر متعلقہ طلباء وطالبات،ان کے والدین، کڈز کوہاٹ کے پرنسپل اور فیکلٹی کو مبارک باد پیش کی ہے۔