67

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست

اسلام آباد ۔ العزیزیہ سٹیل ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی ہے کہ سزا کے خلاف زیر سماعت اپیل کے فیصلے پر احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کے روز العزیزیہ اسٹیل مل میں ریفرنس میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کے لئے نئی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی اور درخواست کے ساتھ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی لف کی گئی ہیں۔

جو علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اسپیشل بورڈ پر مشتمل ہیں ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اس کے علاوہ انہیں گردے کا مرض بھی لاحق ہے جس کی وجہ سے نواز شریف کو علاج کے لئے کارڈیالوجسٹ اور الیکٹرو فیزیالوجسٹ کی ضرورت ہے اور جیل میں علاج کے لئے متعلقہ سہولیات موجود نہیں ہیں اس لئے نواز شریف نے جو سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے اس پر فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور انہیں ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کیا جائے ۔