اسلام آباد۔جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو پی تھری سی جہاز پاکستان پہنچے ،جہاز کثیر الملکی مشق امن کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئے ، مشقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور کاؤنٹر پائریسی مشقیں شامل ہیں ، دورے کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں میں اضافہ کرنا ہے ۔
ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو جہاز پی 3سی جہاز پاکستان پہنچے ۔ دونوں جہاز کثیر الجہتی مشق امن کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئے ۔
دونوں جہاز اور ان کا عملہ پاک بحریہ کے فضائی شعبے کے ساتھ امن مشقوں میں حصہ لیں گے ۔ مشقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور کاؤنٹر پائریسی شامل مشقیں شامل ہیں ۔ دورے کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی ۔