62

خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

لاہور۔احتساب عدالت نے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کو مزید 7 دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا، فاضل جج نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ خواجہ برادران کو 2 فروری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ ہفتہ کو خواجہ برادران کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو آج پانچویں بار احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

مسلم لیگی رہنما ؤ ں کی آمد کے پیش نظر احتساب عدالت جانے والے تمام راستے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی۔

خواجہ برادران کے وکلا نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست کے خلاف دلائل دیئے تاہم فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کو مزید 7 دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔ فاضل جج نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ خواجہ برادران کو 2 فروری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔