30

امیر مقام کیخلاف گھیرا تنگ ٗ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اسلام آباد۔ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن پر لیگی رہنما امیر مقام کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی 4رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق اسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کی درخواست دی گئی تھی، جس پر 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

یہ تحقیقاتی کمیٹی ایف آئی اے، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جو سوالنامہ مرتب کرکے امیر مقام کو طلب کرے گی۔ ۔ایف آئی اے کے امیرمقام اینڈ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پیپرا، کے پی ہائی وئے اتھارٹی اور پی ڈی اے سے رابطے شروع کر دیئے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق شانگلہ الپوری روڈ کے ٹینڈر کی شفافیت سے متعلق پیپرا جبکہ روڈ میٹریل کیحوالے سے پی ڈی اے ماہرین سے رائے طلب کی گئی ہے۔

الپوری شانگلہ کا 35 کلومیٹر روڈ امیر مقام اینڈ کمپنی نے 2009 میں تعمیر کیا تھا، 850 ملین پراجیکٹ کی لاگت 2013 میں 28 سو ملین روپے تک پہنچی۔ ایف آئی اے نے ٹیکینکل ایسسمنٹ کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا۔