35

وزیراعظم کا پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخواکی طرز پر پنجاب میں پولیس ایکٹ لایا جائے گا، یہ تجربہ پہلےکےپی میں بھی کامیاب رہا ہے، پہلےمرحلےمیں پنجاب کے 100پولیس اسٹیشنزکوماڈل پولیس اسٹیشنزبنایا جائے گا جب کہ پولیس کلچرتبدیل کرنے کے لیے افسران و اہلکاروں کی جدید خطوط  پرتربیت کی جائے گی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلی باردنیا کے لیے اوپن کر رہے ہیں، اور ویزا سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جا رہی ہے، ویزا رجیم سے صحافیوں اور تاجروں کو بہت فائدہ ہوگا، جب کہ بیرون ملک پاکستانی بھی اس سے استفادہ کرسکیں گے۔