72

العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد: العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔ جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی 18 فروری کوسماعت کریں گے۔

فلیگ شپ ریفرنس کا مکمل ریکارڈ عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے طلب کیا ہے اورعدالت نے العزیزیہ ریفرنس اپیلوں میں نیب اورنوازشریف کو نوٹس بھی جاری کررکھے ہیں۔