72

خیبر پختونخوامیں زراعت کی ترقی کیلئے 5 سا لہ منصوبہ بندی

پشاور۔ مرکزی حکومت نے زراعت کے لئے 82 بلین اور خیبر پختونحواکے لئے 14 بلین روپے کی خطیر رقم سے بڑے بڑے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ تحفظ اراضیات و آب کے لئے پانی کی کمی کو ختم کر کے زمین کی تحفظ کے لئے پانی کے ذخیرہ ، سمال ڈیمز کی تعمیر اور زیر زمین پانی کی استداد بڑھانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ولائیو سٹاک محب اللہ خان نے تحصیل پبی کے علاقہ خٹک نامہ میں میرہ صالح خانہ کے ممتاز سماجی شحصیت اور کاشتکار محمد الیاس کی بارانی پراجیکٹ واٹر ٹینک اور زراعت توسیع منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان حصوصی حطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی۔ جی سائل کنزرویشن ظہور خان خٹک۔ ڈی جی زراعت ریسرچ نوید اختر ڈی۔

جی ماہی پروری حضرو کلیم۔ ایڈیشنل سیکر ٹری منظور خان۔ ڈی۔ جی توسیع زراعت نسیم خان۔ ڈی جی زرعی انجینئرنگ محمود جان بابر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے استقبالیہ و افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پارٹی کے چیئر مین عمران خان کے انقلابی وژن کے مطابق محکمہ کے افسران کی ٹیم ورک کے ساتھ زراعت و لائیوسٹاک کی بہتری کے لئے پانچ سال کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کوحتمی شکل دے دی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے اور یہاں کی عوام کی آبادی کا زیادہ تر انحصارزراعت اور لائیوسٹاک پر ہے ملک کی بڑی آبادی زراعت سے وابستہ ہیں۔اور زیادہ تر عوام دیہاتوں میں رہتے ہیں۔

پاکستان کے عوام کی زیادہ تر آبادی زراعت اور لائیوسٹاک پر گزارہ کرتی ہیں۔ ہماری حکومت زراعت صوبے کے کسان اور کاشتکاروں سے قریبی را بطہ شروع کیا ہے اور اب ہم نے زراعت اور لائیوسٹاک میں جدید تقاضوں کے مطابق آگاہی کیلئے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کر رہیں ہیں۔ تاکہ زراعت کے نئے طریقوں سے ہم اہنگ کیا جا ئے۔ ہمارے محکمہ نے ترجیحی بنیادوں پر سائل کنزرویشن ریسررچ سمال ڈیم بارانی ڈیمز کے لئے جامع جال بچھایا ہے۔ جب کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا اور اب ہم نے آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ اور مستحکم پاکستان کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

عمران خان کی سو روزہ پلان میں محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک نے پانچ سال کے لئے اپنے اہداف کے حصول کے لئے جامع منصوبہ بندی کی حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے ہمارے معاشرے پر کاشت کاروں ، زمینداروں اورلائیو سٹاک سے وابستہ افراد پر دو رس اثرات مرتب ہو نگے۔