81

منی لانڈرنگ کیلئے قانون مزید سخت ٗ بل تیار

اسلام آباد۔وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد، کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹروں کے خلاف سزا اور جرمانہ میں اضافے سمیت ہنڈی اور حوالہ کا کاروبار روکنے کیلئے قوانین کو مزید سخت بنانے کیلئے’’انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل‘‘ تیار کرلیا (آج ) بدھ کو ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے ترمیمی بل میں غیر قانونی رقم کی ترسیل کی کم از کم سزا 3 سال اور زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال ہوگی، منی لانڈرنگ میں ملوث ڈائریکٹر یا افراد کو جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر 5 کروڑکیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان افراد کی جائیداد 6 ماہ تک بحق سرکارضبط کرنے کے اختیارات بھی دیئے جاسکتے ہیں، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی ضمانتیں بھی نہیں ہوسکیں گی۔ 

تمام ترامیم ایف اے ٹی ایف کے ادارے کو مطمئن کرنے اور عالمی جواب دیہی سے بچنے کے خاطر کی جا رہی ہیں۔ انسداد منی لانڈرنگ بل 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا اور مجوزہ ترامیم پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اطلاق ہوگا۔