75

سی پیک سے معاشی ترقی کا انقلاب آئے گا‘شاہ محمود قر یشی وزیر خا رجہ شاہ محمود قر یشی

اسلام آ با د۔ وزیر خا رجہ شاہ محمود قر یشی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے،پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے۔

پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے پیر کو چینی سفیر یا ؤ جنگ سے ملا قات میں کیا۔

ملا قات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ،وزیر خا رجہ شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے،پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے،پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں میری اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ اور کابل میں ہونے ہونے والی ملاقاتیں کافی سود مند رہیں، انہو ں نے مز ید کہا کہ ہم نے دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے، پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ،اس مو قع پر چینی سفیر یا ؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔