30

پی آئی اے نے 7نئے روٹس کا اضافہ کردیا

لاہور۔ حالیہ تین ماہ کے دوران پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے 7نئے روٹس کا اضافہ کردیا گیا، آئندہ ماہ فروری سے مزید تین روٹس چلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور پی آئی اے نے سیالکوٹ سے شارجہ، اسلام آباد سے دوحہ، لاہور سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کی ہدایات پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فروری سے مزید تین روٹس کا اضافہ کیاجارہا ہے۔ملتان اور پشاور سے شارجہ اور پشاور سے العین کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ پی آئی اے نے تین ماہ کے دوران 28 پروازوں کا اضافہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے حوالے سے بتایا گیا کہ شیڈول کے مطابق یومیہ125پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں اضافہ سے ادارے کو خاطر خواہ ریو نیوحاصل ہوگا۔