43

جنوری کا تیسرا ہفتہ ‘ مہنگائی کی شرح میں کمی

لاہور۔ رواں ماہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، انڈے، گڑ ،ایل پی جی ، چنے کی دال ،دال مونگ ،ٹماٹر، آلو، پیازسمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ گندم، آٹا ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،دال ماش، تازہ دودھ ، دھی، چائے، چینی ،مٹن ،بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، سگریٹ ، صابن سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق دوسرے ہفتے کے مقابلے میں تیسرے ہفتے میں 8ہزار تا 12 ہزار آمدنی،12 ہزار تا 18ہزار،18ہزار تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.19، 0.20 ،0.22 اور اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔