44

زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع

اسلام آباد ۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو گذشتہ روز واپس جانا تھا تاہم طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث ان کے قیام میں توسیع کی گئی ۔

زلمے خلیل زاد کی واپسی کی تاریخ اب تک طے نہیں کی گئی، اس کے بارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو آگاہ کرے گا۔یاد رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ا نہوں کہ امریکا،افغان امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کوقدر سے دیکھتا ہے۔