190

عمران خان کی میانوالی میں جلسہ عام کی تیاریاں

میانوالی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کے 27 جنوری کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے میانوالی پہنچ گئے ۔ جہاں پر علاقائی پارٹی عہدیداروں سے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابقہ ہفتہ کے روز وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار میانوالی کے دورے پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے پارٹی کے علاقائی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے 27 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کے جلسے عام سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ لی اور کچھ ہدایات جاری کیں ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم 27 جنوری کو میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اپنے حلقے کی عوام کو انتخابات میں کامیابی دلانے پر شکریہ ادا کریں گے ۔