126

خواجہ برادران کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور۔احتساب عدالت نے پیراگون ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پر نیب کے حوالے کردیا اور عدالت نے خواجہ برادران کو 26 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

ہفتہ کو قومی احتساب بیورو (نیب )کی ٹیم پیراگون ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائی۔اس موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی رہنماں کے حق میں نعرے بازی کی۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی تو نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بینک اکانٹس سے متعلق تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے نیب کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تفتتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، پیراگون سے خواجہ برادران کا کوئی تعلق نہیں لہذا جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔خواجہ برادران کے وکیل نے مقف اپنایا کہ نیب کے پاس خواجہ سعد کا کوئی اکانٹ نہیں جس کی تفتیش کرنی ہو، پیراگون سمیت جو بھی لین دین ہوئی اس کا ریکارڈ موجود ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے سعدرفیق اورسلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 7دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور خواجہ برادران کو 26 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔