50

نواز شریف کیخلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے فیصلے کے خلاف دائر نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ نیب کی اپیلوں پر 21 جنوری کو سماعت کرے گا۔

عدالتی بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے۔ واضح رہے نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافہ کی استدعا کر رکھی ہے جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں ان کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

نیب نے مقف اختیار کیا کہ محض شک کا فائدہ دے کر فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنا خلاف قانون ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف شواہد پر سزا سنائے۔نیب نے اپنی دوسری اپیل میں مقف اختیار کیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ ثابت کیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو ملنے والی 7 سال قید کی سزا کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔