70

مشرف کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

راولپنڈی ۔سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز نے سابق صدر پرویزمشرف کے فارم ہاؤس پانچ پلاٹوں اور آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔ منگل کو سابق صدر پرویز مشرف کی بے نظیر کیس میں جائیداد ضبطگی کا معاملہ کی سماعت انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی ۔سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز نے سابق صدر پرویزمشرف کے فارم ہاؤس پانچ پلاٹوں اور آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔ 

ایس ایچ او ایف آئی اے عظمت بھی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گیا۔گزشتہ پیشیوں پر غیر حاضری پر ایس ایچ او ایف آئی اے کی عدالت سے معذرت کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے ۔ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس.کے چالان.میں سابق صدر پرویز مشرف کو مرکزی ملزم نامزد کر رکھا ہے ۔ایف آئی اے کی 2016 میں جمع کروائی گئی بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات میں نمایاں کمی پر عدالت نے جواب مانگ لیا ۔

جج محمد اصغر خان نے کہاکہ دوسال قبل فراہم کی جانے والی بنک اکاؤنٹس تفصیلات اور موجودہ اکاؤنٹس کی رقم میں فرق کیوں ؟ ۔عدات نے سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز کوہدایت کی کہ سابق صدرکے بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کریں اورپرویزمشرف کے بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن تفصیلات لے کر خود عدالت میں پیش ہوں ۔ بعد ازاں سما عت 15 فرور ی تک ملتوی کر دی گئی ۔