96

حکومت انسانی حقوق پر حملہ کر رہی ہے،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ حکومت انسانی حقوق پر حملہ کر رہی ہے،جمہوری معاشی، انسانی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرنا مشکل ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے، کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز تیار کریگی۔

منگل کو وزیراعظم کے ٹوئٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ خان صاحب خود پارلیمنٹ آتے نہیں ہیں،خان صاحب کو کیا پتہ پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے؟ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا وہ پارلیمان میں آکر سوالوں کے جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ خان صاحب کا وہ وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرنا مشکل ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سمجھتاہوں پیپلزپارٹی اس بل کی حمایت کرنا مشکل ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت کی طرف سے بل کے سلسلے میں تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جمہوری معاشی، انسانی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے، کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز تیار کریگی۔

انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق پامالی پر خاموشی اختیار نہیں کرینگے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت انسانی حقوق پر حملہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر طرح سے حکومت انسانی اور جمہوری حقوق پر حملہ کر رہی ہے۔