65

پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے ،جنرل قمرباجوہ

کوئٹہ۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی خوشحالی کو بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قوم نے امن کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔

پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے ۔ پاک فوج ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے شرکا ء نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے انعقاد پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ تین ہفتے تک کوئٹہ میں جاری رہی