65

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سفیر کمیرون منٹرکی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر کمیرون منٹر سے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ باہمی مفادات اور اعتماد پر مبنی پاک امریکا تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔

سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ انہوں نے بطور سفیر اور صدر ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لیے کام کیا۔

کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اسلام آباد کو اپنی قومی سلامتی اور اس خطے میں اپنے مفادات کے لیے اہم ملک سمجھتا ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے زور دیا کہ سماجی و اقتصادی اقدامات کرکے پاکستانی شہریوں کے معیارِ زندگی بہتر بنانا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان اور سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور عالمی و علاقائی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔