35

غیرملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزا پالیسی تبدیل

اسلام آباد: پاکستانی امیگریشن نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزا پا لیسی کو تبدیل کردیا۔

پاکستانی امیگریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزا پا لیسی کو تبدیل کردیا گیا، ویزا پالیسی میں تبدیلی کا مقصد سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزے کو آسان بنانا ہے۔

بیان کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں کو پاکستان میں ہرسال ویزا لینے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، سفارت کاروں کوپاکستان آمد کے بعد ایک ہی مرتبہ ویزا جاری ہوگا، جو سفارت کاروں کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت کے مطابق ہو گا۔