41

بھارتی فوج کی وادی نیلم کے سیکٹرز پر گولہ باری

آٹھ مقام۔بھارتی فوج کا بھاری توپخانے سے وادی نیلم کے سیکٹرز پر گولہ باری سے خاتون شہید چار افراد شدید زخمی متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کا بھرپور جواب ، لوگ گھروں میں محصور، شاہرائے نیلم حفاطتی نقطہ نظر سے ٹریفک کے لئے بند۔ تفصیلات کے مطابق بھاتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع آٹھمقام وادی نیلم کے راوٹہ، کیرن، سالخلہ سیکٹرز پر بُدھ کی صبح بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی۔ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام کے نواحی گاؤں بگنہ پائین میں میں مارٹر کا گولہ دولت خان کے مکان پر لگنے سے ایک خاتون ساجدہ بی بی موقع پر شہید ہو گئی ہے جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

رواٹۃ شنگاں کے علاقوں میں بھی بلا تعطل چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھاری توپ خانے کے فائر سے بچنے کے عوام کو خبردار کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے مساجد میں اعلانات کئے گئے ہیں۔ جبکہ ہسپتالوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہنگامی حالات کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔ کچھ لوگوں کو نقل مکانی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ لیکن فوری طور پر عوام طے خانوں اور بنکرز میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جارحانہ نقل حرکت کی وجہ سے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی فوج نے بھی موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کئی بنکرز تباہ کر دئیے ہیں۔ بڑے پیمانے پر بھارتی فوج کے جانی نقصاب کا اندیشہ ہے ۔