39

ملک بھر میں سالانہ تعطیلات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد۔پاکستان بھر میں سالانہ تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستان میں رواں برس 2019 میں آنے والی تعطیلات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کچھ تعطیلات کو چاند نظر آنے سے مشروط کیا گیا تھا جبکہ کچھ تعطیلات سرکاری سطح پر منائی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے تحت 5 فروری 2019 بروز منگل کو کشمیر ڈے کی تعطیل ہوگی۔

23 مارچ 2019 بروز ہفتہ پاکستان ڈے کی تعطیل ہوگی۔ یکم مئی 2019 بدھ کے روز لیبر ڈے کی چھٹی ہوگی۔ عیدالفطر کی تعطیلات 5،6،7 جون کو ہوں گی۔ جبکہ عیدالضحی کی تعطیلات 12،13،14 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ یوم آزادی کی تعطیل 14 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ ستمبر کی 9 اور 10 تاریخ کو 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات ہوں گی۔

عید میلاد النبیﷺ 10 نومبر کو منائی جائے گی اور اس موقع پر عام تعطیل ہو گی ۔ 25 دسمبر بروز بدھ قائد اعظم کی پیدائش اور کرسمس کی تعطیل ہوگی۔ اس کے علاوہ رواں برس 6 مئی بروز پیر اور یکم جولائی بروز پیر بینکوں میں تعطیل ہوگی۔