38

چین کی گیس کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ

اسلام آباد۔ عوامی جمہوریہ چین میں گیس سیکٹر کے بڑے گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔سچوان چوان زونگ انوسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں قدرتی گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری پر تیار۔ یہ بات وفاقی وزارت پٹرولیم کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز میں کہی گئی.ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق بروز بدھ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ہونے والی ایک ملاقات میں جوان زونگ کمپلیس کمپنی کے وفد نے پاکستان میں گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کمپنی عوامی جمہوریہ چین اور ہندوستان میں گیس کی تلاش و پیداوار سے متعلق خدمات انجام دے رہی ہے۔

اور اب پاکستان میں اس شعبے میں کردار ادا کرنے کی متمنی ہے.وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت گیس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گی.انہوں نے بتایا کہ حکومت گیس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے.اس موقع پر سچوان کمپنی کے وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کی طرف سے حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔ دوسری طرف بدھ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے، گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کی بھرپور معاونت کریں گے، پاکستان میں طلب کے پیش نظر گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری ضروری ہے، گیس مارکیٹ کیں توسیع میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، بہترین شہرت کی حامل بین الاقوامی کمپنیاں رابطے میں ہیں۔