27

نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ماسوائے عمرہ کے نیب افسران کےبیرون ملک نجی سفر پر پابندی لگادی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے افسران کے بیرون ممالک نجی دوروں پر پابندی کا حکم جاری  کیا ہے، پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا تاہم عمرہ پر جانے والوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹس ریزرویشن روک دی گئی ہے۔