99

استعمال شدہ الیکٹرانکس اشیاء کی درآمد پر پابندی

کراچی۔وفاقی حکومت نے 470 استعمال شدہ الیکٹرانکس اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔وفاقی حکومت نے استعال شدہ و پرانے ایل سی ڈی، ایل ای ڈیز، ویڈیو فونز، ڈیجیٹل قرآن، بلیو ٹوتھ، واکی ٹاکی سیٹ، وہیکل ٹریکنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے،کارڈ لیس ہیڈ سیٹ کے ساتھ لائن ٹیلی فون سیٹ، سم کارڈز، میموری کارڈز،

ہیڈ فونز، ائیر فونزہئیر، ڈرائیرز، شیورز، مائیکرو ویو اوون، ککرز، ٹوئیسٹرزو دیگر گھریلو استعمال کی الیکٹرانکس مصنوعات سمیت مجموعی طور پر470 سے زائد استعمال شدہ الیکٹرانکس مصنوعات وپرزہ جات کی درآمد پر پابندی عائدکردی البتہ تمام اقسام کے استعمال شدہ کمپیوٹرز اور ان کے آلات درآمد کیے جاسکیں گے۔