45

بھارت نے آسٹریلوی سرزمین پر پہلی سیریز جیت لی

سڈنی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

جس وقت میچ کو ڈرا کیا گیا، اُس وقت آسٹریلیا کے مارکس ہارث 2 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔  جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔ سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے'۔

 

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

ICC@ICC

Q: "Is this your best achievement?"
Kohli: "By far. It has to be at the top of the pile!"

Absolute in Sydney, where the Indian team are celebrating winning a Test series in Australia for the first time!

5,118

10:01 AM - Jan 7, 2019

930 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔