37

پشاور دھماکہ میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا مالک گرفتار

پشاور۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کینٹ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مبینہ مالک کو قبائلی ضلع خیبر سے گرفتار کرلیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر جی اے ایچ 136 قبائلی ضلع خیبر کے رہائشی نیک محمد ولد ملت خان کے نام سے رجسٹرڈ تھی ، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے مالک نیک محمد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔