29

اصغرخان کیس بند نہیں ہونے دوں گا، علی اصغر خان

اسلام آباد۔ ائیر مارشل اصغرخان کے فرزند اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی اصغرخان نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس کوبند نہیں ہونے دوں گا، اس کیس کی خود پیروی کیلئے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ائیر مارشل اصغرخان کے فرزند اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی اصغرخان نے ایک بیان میں کہا کہ اصغرخان کیس کوبند نہیں ہونے دوں گا، اس کیس کی خود پیروی کیلئے تیار ہوں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو کیس کی پیروی کیلئے درخواست دے دی ہے، سپریم کورٹ سے نوٹس جاری ہونے کا انتظار ہے۔