37

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج کے جوانوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

Pakistan Army troops shot down another Indian spy quadcopter. Today in Satwal Sector on Line of Control.

13K

9:12 PM - Jan 2, 2019

5,200 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ باغ سیکٹر میں مار گرایا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کسی بھارتی ڈرون کو بھی لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب مار گرایا تھا۔