96

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ٗ فاٹا اصلاحات پر پیشرفت

 

پشاور خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج (بدھ کو ) ہو گا ۔ جس میں صوبائی معاملات سمیت فاٹا اصلاحات پر مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی کابینہ کا اجلاس آج (بدھ ) 2 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مختلف صوبائی امور زیر بحث آئیں گے ۔فاٹا اصلاحات پر بھی مجموعی پیشرفت کا کابینہ جائزہ لے گی ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بی آر ٹی منصوبہ ، سوات ایکسپریس ہائی وے سمیت دیگر منصوبوں پر غور کیا جائے گا ۔