67

2019 تبدیلی اور وعدوں کی تکمیل کا سال ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قوم نے سیاسی منزل حاصل کر لی ہے ۔ اب 2019 ء میں اب پاکستان معاشی منزل حاصل کرے گا ۔ 

ان خیالات کا اظہار فواد چودھری نے نئے سال 2019 ء کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی ریلیف حکومت کا اولین ہدف ہو گا ۔ 2019 میں تمام وعدوں کی تکمیل کی جائے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم نے سیاسی منزل حاصل کر لی ہے ۔ اب 2019 میں پاکستان اپنی معاشی منزل بھی حاصل کر لے گا ۔