43

مریم نواز کی جیل میں نواز شریف سے ملاقات

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد میاں نواز شریف سے ملاقات کی،جس میں سیاسی امور ،پارٹی معاملات سے متعلق مشاورت اور پارٹی کے یوم تاسیس پر مایوس کن صورتحال سے آگاہ کیا

پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ مریم نواز نے پارٹی کے یوم تاسیس پر مایون کن صورتحال سے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔