39

قبائل کے 5لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنیکی ہدایت

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان نے فاٹا کے 5لاکھ خاندانوں کو جنوری کے اخر تک ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ،فاٹا میں ترقیاتی سرگرمیوں سمیت تعلیم ،صحت کا جائزہ لینے اور پولیس کے محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

سوموار کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان ، وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی افتخار درانی صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم خان اور افسران شریک ہوئے اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں انتظامی امور، صحت، تعلیم ، لا اینڈ آرڈر اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ تین ماہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے وزیر اعظم نے انضمام شدہ علاقوں کے پانچ لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی جنوری کے آخر تک شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلی ، صوبائی وزرا اور متعلقہ سیکرٹریز باقاعدگی سے انضمام شدہ علاقوں اور مختلف محکموں کا دورہ کریں اور تعلیم صحت ترقیاتی کاموں کا از خود جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ ہر ماہ ترقیاتی کاموں اور اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لے گی وزیر اعظم نے انضمام شدہ علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کے جلد از جلد نفاذ کیلئے کوششیں تیز کرنے اور انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور پولیس کے محکموں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے اور بھرتیوں کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی۔