83

ایف سی آر خاتمہ : خیبر پختونخوا حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے فاٹااورپاٹامیں ایف سی آرقانون کے خاتمے سے متعلق کیس میں خیبرپختونخواحکومت سے (آج) منگل تک جواب طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت اپناموقف تحریری طورپردے، ہم 6 ماہ کا وقت دیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فاٹااورپاٹامیں ایف سی آرقانون کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس ثاقب نثا رنے استفسار کیا کہ کیافاٹااورپاٹادونوں ریگولیٹ ہوتے تھے؟ہائیکورٹ کافیصلہ آچکا،اس وجہ سے فیصلہ تحریرنہ کرسکے، ہائیکورٹ نے کیافیصلہ دیا؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت نے قانون ختم کرکے ایک ماہ کاوقت دیاہے،ہماراایشو ہے کہ زیادہ مہلت دی جائے

چیف جسٹس نے کہا کہ پھرہم آپ کو 6 ماہ دے دیتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پہلے وہاں پولیٹیکل ایجنٹ کام کرتے تھے،اب پولیس چاہئے،چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت اپناموقف تحریری طورپردے، عدالت نے خیبرپختونخواحکومت سے(آج) تک جواب طلب کرلیا۔