82

نئے سال کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر 4 روپے 86 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لیےحکومت کی جانب سے خوشخبری ملی ہے اور پیٹرولیم  مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 0.52 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔