58

جعلی ڈگری پر پی آئی اے کے 50 سے زائد ملازمین فارغ

اسلام آباد۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)نے جعلی ڈگری پر تین کپتانوں سمیت 50 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایات پر کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تین کپتانوں کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ جعلی ڈگری پر کیبن کریو کے 50 ارکان بھی ملازمت سے فارغ کیے گئے۔ترجمان کے مطابق عملے کو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نوکری سے فوری برطرف کیا گیا۔