43

حکومت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد۔ حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کرلیا، فوجی عدالتوں کی مدت جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا۔

آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا،آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع دی جائے گی۔