32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر الیگزے دیدوف نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران روسی سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے  پاکستان کے 10 فوجی افسروں اور 2 سپاہیوں کودیئے گئے ایوارڈز بھی آرمی چیف کے حوالے کیے، اس کے علاوہ روسی سفیر نے آرمی چیف کو دولت مشترکہ میڈل اور روسی کوہ پیمائی فیڈریشن کا تعریفی خط بھی پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں کو یہ ایوارڈز جولائی 2018 میں روسی کوہ پیما کی مدد پر دییے گئے، پاک آرمی ایوی ایشن نے انتہائی مشکل موسمی حالات میں امدادی آپریشن سرانجام دیا تھا۔