31

خیبرپختونخوا میں صفائی مہم کیلئے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح

پشاور۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی صورت حال کوبہترطریقے سے مانیٹرکیا جائے گا

قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ بھی موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورت حال کوبہترطریقے سے مانیٹرکیا جائے گا، قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔صحافی نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ سوال کیا کہ نیب میں پیشی کے موقع پرکیا آپ کوکلین چٹ دی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی اورموقع پرجواب دوں گا فی الوقت اس پربات نہیں کروں گا۔