34

پاکستان کو ایک ہی قسط میں 3 ارب ڈالرز ملنے کا امکان

دبئی۔پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ایک ہی قسط میں دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رقم 2.8 فی صد شرح سود پر ملے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئندہ ہفتے یو اے ای سے سعودی عرب کی طرز کا مالی پیکج ملنے کا امکان ہے۔ معاشی مدد کے پیکج میں سستا قرض اور بجٹ سپورٹ شامل ہے، یو اے ای سے تین سال کے لئے 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل بھی ادھار پر ملنے کا امکان ہے۔

یو اے ای پاکستان کو ہر ماہ 250 ملین ڈالر کا تیل ادھار پر دیگا۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے جنوری 2019 سے مجموعی طور پر ماہانہ 52 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار پر ملے گا، یو اے ای سے پیکج ملنے کے بعد جون 2019 تک ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا، جنوری 2019 میں سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہوں گے۔