125

چارسدہ اور لوئردیر کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے ضلع چارسدہ اور لوئردیر کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، ضلع لوئر دیر کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ 9جنوری جبکہ چارسدہ کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ 10جنوری کو سنایا جائے گا۔

پیرکو الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی ، سماعت کے دوران ضلع لوئر دیر اور چارسدہ کی حلقہ بندیوں پر اعتراض سنے گئے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ، ضلع لوئر دیر کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ 9جنوری اور چارسدہ کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ 10جنوری کو سنایا جائے گا ،جبکہ مردان کی حلقہ بندیوں کے اعترضات پر سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔