63

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دے گا

کراچی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3سال کے دوران پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ ملنے والی رقم سے توانائی، کیپٹل مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء4 قائم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔معیشت کی بحالی اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ تین سال میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

یہ رقم توانائی کے منصوبوں، کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور ملک میں مقابلے کی فضاء4 قائم کرنے کیلئے خرچ کی جائیگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو یہ رقم سال 2019 سے 2021 کے درمیان فراہم کی جائیگی۔ اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ صں عتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہو گا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے توانائی، کیپٹیل مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء4 قائم کرنے کیلئے رقم فراہم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی جس سے درآمدی اشیاء4 پر انحصار کم ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔