214

نیب کا احتساب صرف اپوزیشن کیخلاف ہے ٗ شہباز شریف

اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب میرے خلاف قیامت تک آدھے پیسے کی کرپشن لے آئے ایوان چھوڑ دوں گا،نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، نیب کا احتساب صرف اپوزیشن کے خلاف ہے، متحدہ اپوزیشن نے جو اعزاز مجھے دیا اسے آگے لے کر جانا ہے،آشیانہ کیس میں مجھے گرفتار کیا گیا ہے اس پر ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا لیکن وہ ضرور کریں گے، شاہ محمود قریشی کی بات سے اختلاف کرتا ہوں کہ یہ حقائق کے منافی ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ایوان کو چلانا دونوں پارٹیوں کی ذمہ داری ہے، میں نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہمارے اور پیپلز پارٹی کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی کا معاہدہ ہوا تھا، یہ بحث علیحدہ ہے کہ ہم نے اس معاہدے پر کس حد تک عمل کیا، وہ ایک شاندار لمحہ تھا، ہم وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی خدمت میں تجویز پیش کی تھی کہ آئیں اس ملک کو ہم نے چلانا ہے، 

پاکستان میں غربت اور بے روزگاری ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اسے ختم کرنا ہے، ادویات ہسپتالوں میں مہیا کرنی ہیں، کس طرح حقارت کے ساتھ پی ٹی آئی نے میری گزارش کو ایک طرف کردیا، انہیں چند دن پہلے دوبارہ جاگ آئی اور چارٹر آف اکانومی کی بات کی، ہم اس پر خوش ہیں، ہمیں اس ایوان کو چلانا ہے، پاکستان کے مفاد میں ایک قدم آگے بڑھانے کو تیار ہیں، متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کیلئے میرا نام تجویز کیا، یہ ہٹ دھرمی نہیں جو اعزاز مجھے متحدہ اپوزیشن نے دیا اسے آگے لے کر جانا ہے، میں شاہ محمود قریشی کی بات سے اختلاف کرتا ہوں کہ یہ حقائق منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہی ہے کہ نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، عقل کا اندھا بھی دیکھ سکتا ہے کہ نیب کا احتساب دن رات جاری و ساری ہے، نیب کا احتساب صرف اپوزیشن کے خلاف ہے، نیب میرے خلاف آدھے پیسے کی کرپشن لے آئے، میں ایوان چھوڑ دوں گا، ابھی تک میرے خلاف نیب کا ریفرنس داخل نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان کے اوپر ہیلی کاپٹر کیس ہے، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے،وزیر دفاع پرویز خٹک پر مالم جبہ کا کیس نہیں ہے؟نیب میرے خلاف قیامت تک آدھے پیسے کی کرپشن لے آئے ایوان چھوڑ دوں گا،میں شاہ محمود قریشی کی باتوں کی تعریف کرتا ہوں، میں بڑا گناہگار ہوں لیکن صاف پانی کیس میں میرا نام نہیں ہے، مجھے نیب نے بلایا صاف پانی میں ،جب میں پیش ہوا تو مجھے صاف پانی کے بجائے آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا، 

مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کی خدمت کی، بجلی کے منصوبے لگا کر پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، آشیانہ جس میں مجھے گرفتار کیا گیا ہے اس پر ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا لیکن وہ ضرور کریں گے،آشیانہ کیس میں میں نے پہلے بھی پیشیاں بھگتی ہیں، میرے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،آشیانہ میں بھی میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن لے کر آئیں میں ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا۔