211

پیپلز پارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی

اسلام آ با د۔ پا کستان پیپلز پا رٹی کے سا بق رہنما شو کت بسرا نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملا قات کر تے ہو ئے پا کستان تحر یک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کر دیا ، جمعرات کو شو کت بسرا نے وزیر اعظم عمران خان سے ملا قات کی ،ملا قات میں شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے ملکی سیاست میں ان کے کے کردار کو سراہا گیا۔

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے وژن سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔