84

بیف ایسوسی ایشن نے گوشت کا نیا نرخنامہ مسترد کر دیا

پشاور۔القریش بیف ایسوسی ایشن ضلع پشاور نے گوشت اورقیمہ کانیا نرخنامہ مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ پر نظرثانی نہ کی تو راست اقدام اٹھانے پرمجبورہونگے صدر مقصود خان قریشی کی سربراہی میں ہشتنگری میں اجلاس منعقد ہو ا۔

جس میں جنرل سیکرٹری رسول خان،نائب صدرحاجی اسرارعلی،چیئرمین فردوس خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری الحاف محمدعرف ڈی ایس پی،فنانس سیکرٹری دلاورخان،پریس سیکرٹری ہمایون خان،جائنٹ سیکرٹری ندیم جان،آفس سیکرٹری حاجی شیرعلی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کہاگیاکہ ضلعی انتظامیہ کومسلسل تین سال سے گائے کاگوشت 400،بھینس 350اورقیمہ کانرخ 450فی کلوکی سفارش کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ جانورخریدکرتجربہ کرچکی ہے کہ قصاب کوکتنے روپے فی کلوگوشت پڑھتاہے ۔

اس کے باوجودقصاب برادری کواعتمادمیں لئے بغیرگائے کے گوشت کانرخ 350،بھینس کا 320،قیمہ کانرخ 360 اور چھوٹا گوشت 750 روپے فی کلومقررکرنازیادتی ہے قصاب برادری نے مطالبہ کیاایسانرخنامہ جاری کیا جائے کہ عملدرآمد ممکن ہو۔