86

جنوبی وزیرستان میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام

پشاور۔خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران اسلحہ کابڑا ذخیرہ برآمد کرکے جنوبی وزیرستان میں بڑی تخریبی کاروائی کامنصوبہ ناکام بنادیاگیا آپریشن رد الفساد کے تحت گذشتہ روز مقامی ذرائع سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر اینٹیلی جنس کاروائی کی گئی جس کے دوران ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ موسیٰ نیکہ انگوراڈہ میں زیر زمین چھپایاگیااسلحہ کابڑا ذخیرہ برآمد کرلیاگیا جس میں بڑی تعداد میں راکٹ اورلانچرز کے علاوہ دیگر اسلحہ وگولہ بارود شامل ہے ۔